سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ اسکا جائزہ لینا چاہئے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، سوات میں متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، ایسے واقعات کو کیسے روکا جاسکے اس کے لیے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ کو درکار ہے وہ ہم آپ کو مہیا کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انتظار گاہ، ڈائننگ روم، آٹومیٹک ٹکٹکنگ سسٹم اور شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا ہے، تہران سے استنبول کے روٹ کو بحال کریں گے تو ہماری ریلوے کو چار چاند لگیں گے، یہ سارے منصوبے کاغذوں میں تھے جن کو آپ حقیقت بنارہے ہیں، سینٹرل ایشیا میں ریلوے کی بڑی ضرورت ہے، آپ کوشش کریں تاکہ ہم پاکستان کو ریلوے کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ جوڑیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعدافتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور وژن کی روشنی میں محنت کرنا سیکھا، اگر سیاست میں کسی کو استاد مانتا ہوں تو وہ وزیراعظم کو مانتا ہوں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ریلوے میں نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں، یہ جو کچھ آپ نے دیکھا ہے وہ صرف 8 ماہ میں ہوا ہے، جب مجھے ریلوے کا محکمہ دیا گیا تب زبوں حالی کا شکار تھا، کراچی کے سٹی اسٹیشن کی بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سو 50 سال بعد روہڑی جنکشن کو اپ گریٹ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنی ٹرین، اسکول کالجز کو کو آؤٹ سورس کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملازمین کی حفاظت کی ہے، 14 ٹرینیں مزید آؤٹ سورس ہونے جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جب ایم ایل ون کے ٹرین کو نیا بنانےکی بات آئی تو وزیراعظم نے فیصلہ کیا، کہا جاتا ہے کہ لاہور بن گیا اسلام آباد بن گیا، یہاں پورا پاکستان بیٹھا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کرنا قابل تعریف ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک سکھر حیدرآباد روڈ بنے تب تک یہی آسرا ہے، ہم ٹرانسپورٹ میں بہت کوشش کررہے ہیں، ہم پیپلز بس، الیکٹرک بس اور پنک بسیں لارہے ہیں، کراچی کو سرکلر ریلوے کی سخت ضرورت ہے، اس میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بنا دیں۔