ٹام کروز کی انوکھے انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاپ کارن کو انوکھے انداز میں کھانے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ویڈیو میں ٹام کروز کو لندن کے ایک سینما میں فلم مشن امپاسیبل کی اسکریننگ کے دوران جلدی جلدی نشانے لگا کر پاپ کارن کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کروز پاپ کارن کو تیزی سے منہ میں ڈال رہے تھے اور جب ایک مداح نے دیکھا کہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے پاپ کارن ختم ہوگئے تو وہ ان کیلئے مزید پاپ کارن لے کر پہنچ گیا۔
یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی تھی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ تو بالکل ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے میرے والد کھاتے ہیں۔" دوسرے نے کہا، "ٹام کروز ایسے پاپ کارن کھا رہے ہیں جیسے چاچا مونگ پھلی کھا رہے ہوں۔"
“I’m eating that popcorn @DariusJButler" ????????@TomCruise #PMSLive https://t.
بعد ازاں 21 مئی کو دی پیٹ مکافی شو میں شرکت کے دوران ٹام کروز نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، "میں واقعی پاپ کارن کھا رہا تھا، میں جب بھی فلم دیکھنے جاتا ہوں، پاپ کارن ضرور کھاتا ہوں۔"
کروز نے مزید بتایا کہ وہ عام طور پر فلم کے دوران دو بڑے بالٹیوں کے برابر پاپ کارن کھا لیتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
زارا نور کا والدہ اسما عباس کے ساتھ نور جہاں کے شہرۂ آفاق نغمے پر کلاسیکل رقص؛ ویڈیو وائرل
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔
اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔
اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔
View this post on InstagramA post shared by Mediabites (@mediabites_official_)
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اسماء عباس کے نام ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا کہ امی، آپ سب سے مضبوط ترین خاتون ہیں۔
زارا انور نے ماں کے نام لکھا کہ آپ نے مجھے سکھایا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہا جاتا ہے، کسی ستائش کے بغیر قربانی کیسے دی جاتی ہے اور کیسے دنیا کی پروا کیے بغیر باوقار انداز میں جیا جاتا ہے۔
اداکارہ زارا انور عباس نے مزید لکھا کہ لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئں تھیں۔ شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔ آج، میں وہ خواب آپ کے ساتھ جینا چاہتی ہوں۔ آپ کے لیے اور آپ کے ساتھ۔