Jang News:
2025-05-25@20:08:33 GMT

پنجاب: آندھی اور بارش سے 221 حادثات، 12 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

پنجاب: آندھی اور بارش سے 221 حادثات، 12 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ روز آندھی اور بارش سے 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، دیواریں اور چھتیں گرنے کے 61، آگ لگنے کے 96 جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور ٹریفک کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پنجاب: آندھی و طوفان سے 10 شہری جاں بحق، 51 زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 51 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک پولز، سولر سسٹم، درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنے کے 40 واقعات جبکہ تیز ہواؤں کے باعث اونچائی سے گرنے کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 43 افراد کو طبی امداد دی گئی اور 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مریم نواز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حادثات میں گرنے کے

پڑھیں:

پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹاؤن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔
قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔
اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اٹک
اٹک میں آندھی و طوفان کے باعث آندھی و طوفان کے باعث کچے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھلے میں مسجد کی دیوار گرنے سے قمر ،عبداللہ اور ریحان ، سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے دو خواتین ، بٹرانوالی میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد، جنڈیالہ ڈھاب والا میں درخت گرنے عرفان نامی شخض زخمی ہو گیا۔
سرگودھا
پنجاب کے شہر سرگودھا میں اور گرد نواح میں ہونی والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔
جہلم
جہلم میں تیز اندھی کے باعث دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گل افشاں کالونی میں درخت کے نیچے دب کر نوجوان، ویسٹ کالونی میں چھت گرنے سے خاتون، ڈھوک وہاب دین میں دیوار گرنے سے ہوٹل کا ویٹر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے، پنڈدادن خان میں مکان کی چھت گر نے سے چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں، ہورڈنگ بورڈ گرنے اور شہریوں کی گاڑیوں موٹرسائیکلز کے نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیرآباد
وزیر آباد میں طوفان کے باعث درخت، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات سامنے آئے، محلہ شیرو میں طوفان کے باعث بجلی کا کھمبا کار اور پک اپ پر گر گیا جبکہ ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ گئی۔

اسی طرح مختلف علاقوں میں درخت گر گئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے جبکہ بلوچی گلہ میں مسجد سے متصل دیوار گر نے سے راہ گیر بال بال بچ گیا۔

علاوہ ازیں چونیاں، پیر محل اور اطراف کے علاقوں میں تیز اندھی اور بارش سے واپڈا کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں اندھیرے کا راج رہا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیں
  • گزشتہ روز پنجاب میں طوفان ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب میں تیز آندھی اور طوفان کے نقصانات کی رپورٹ جاری، 14 شہری جاں بحق، 101 زخمی
  • گزشتہ روز آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق
  • پنجاب: آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 51 زخمی
  • مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، حادثات میں 10 افراد جاں بحق
  • پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
  • پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند