کراچی سے لاہور کی پرواز طوفان کی زد میں آگئی، شدید جھٹکوں کےباعث مسافروں کی چیخ و پکار، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔
کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس بھیج جانے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق پرواز میں سوار مسافر نے آنکھوں دیکھا احوال بتاتے ہوئے کہا جہاز کو اتارنا آسان لگ رہا تھا، کوئی جھٹکا تھا نہ ہی کوئی پریشانی کی علامت تھی لیکن جب جہاز نے رن وے کو چھوا تو سب کچھ تبدیل ہوگیا، ریت کا طاقتور طوفان جہاز سے ٹکرایا اور چند سیکنڈوں کے اندر ہی پائلٹ نے لینڈنگ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ اڑان بھرلی۔
کراچی سے لاہور جانے والی نجی پرواز FL842 طوفان کے باعث خوفناک جھٹکوں کی زد میں رہی، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے
پائلٹ نے مہارت سے جہاز واپس کراچی اتار لیا، سابق وزیر اسد عمر بھی سوار تھے
57 مسافروں نے دوبارہ سفر سے انکار کر دیا
pic.
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) May 24, 2025
مسافر کا کہنا تھا اس کے بعد کا تجربہ شاید ہوا میں میری زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا، اگلے 10 سے 12 منٹ تک، جہاز ایک شدید ریت کے طوفان کے بیچوں بیچ پھنس گیا، حد نگاہ صفر ہوگئی، اور ہوا اتنی تیز تھی کہ ایسا لگتا تھا جہاز کو کسی پتنگ کی طرح اچھالا جا رہا ہے۔
نجی ائیر لائن کے مسافر نے بتایا کہ ہم کم از کم 5 بڑے ائیرپاکٹس میں پھنسے، ہر بار جہاز سینکڑوں فٹ نیچے گرا، ہر بار مسافر چیخ اٹھتے اور کچھ تو خوف سے رونے لگے۔
مسافر نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا پھر اچانک سب کچھ بدل گیا، جیسے ہی جہاز بلندی پر چڑھا، ریت کم ہونے لگی، نظر دوبارہ بحال ہوئی اور بادلوں کے اوپر تیز دھوپ نظر آنے لگی۔
کراچی سے لاہور جانے والی نجی پرواز FL842 طوفان کے باعث خوفناک جھٹکوں کی زد میں رہی، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہےپائلٹ نے مہارت سے جہاز واپس کراچی اتار لیا، ✈️✈️✈️????????⛈️⛈️
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / Pakistan Doppler pic.twitter.com/lI6CsF1uA5
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) May 24, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے تھے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں دو شہری جاں بحق ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی سے لاہور طوفان کے باعث کی زد میں کے مطابق
پڑھیں:
آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
خوراک میں ملاوٹ کا سلسلہ دن بدن خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب قدرتی غذاؤں کی مصنوعی شکلیں بھی عام ہونے لگی ہیں، جن میں ’مصنوعی انڈے‘ سرفہرست ہیں۔ یہ انڈے ظاہری طور پر بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت یہ مختلف کیمیکلز کو ملا کر فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چند منٹوں میں کیمیکل سے بنے جعلی انڈے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شفاف مائع تیار کیا جاتا ہے، جس سے انڈے کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ بنائی جاتی ہے۔ بعد ازاں انہیں انڈے کے سانچوں میں ڈال کر سخت کیا جاتا ہے تاکہ وہ اصلی انڈوں جیسے دکھائی دیں۔
آپ جو انڈا کھا رہے ہیں، ممکن ہے وہ کسی مرغی کا نہ ہو۔ کیمیکل مائع سے بنائے گئے جعلی خولوں کے ساتھ جعلی انڈے منٹوں میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/VDHTpwANot
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 3, 2025
ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ نقلی انڈے ہی ہوں گے کیونکہ اتنے اربوں لوگوں کو یہ انڈے کیسے ہر جگہ مل جاتے ہیں۔اور ہر دکان میں ہزاروں پڑے ہوتے ہیں۔
ایسا ہی ہوگا کیونکہ اتنے اربوں لوگوں کو یہ انڈے کیسے ہر جگہ مل جاتے ہیں۔اور ہر دکان میں ہزاروں پڑے ہوتے ہیں۔
— Zahran (@Zahraan___) November 3, 2025
تحسین علی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے اپنی مرغی رکھی ہوئی ہے۔
اسی وجہ سے میں نے ذاتی مرغی رکھی ہوئی ہے ????
— ???????????????????????????? ???????????? (@Tahseen_gilgiti) November 3, 2025
کئی صارفین یہ سوال پوچھتے نظر آئے کہ آخر اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان کیا ہے اور اس کا فرق کیسے پہچانیں گے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے ایسے انڈے دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں۔
ایک تحقیقی مقالے کے مطابق مصنوعی انڈوں کے خول بنانے کے لیے کیلشیئم کاربونیٹ، میگنیشیم کاربونیٹ، ٹرائی کیلشیئم فاسفیٹ، پروٹین، اولبومین اور لائسوزائم جیسے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح انڈے کی سفیدی تیار کرنے کے لیے گلوبولین، اوگلائیکو پروٹین اور سیسٹین جبکہ زردی کے لیے سیرم البومین اور دیگر مصنوعی مادے شامل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اصلی اور نقلی انڈے کی پہچان نقلی انڈے ویڈیو وائرل