گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے۔

کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس بھیج جانے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق پرواز میں سوار  مسافر نے  آنکھوں دیکھا احوال بتاتے ہوئے کہا جہاز کو اتارنا آسان لگ رہا تھا، کوئی جھٹکا تھا نہ ہی کوئی پریشانی کی علامت تھی لیکن جب جہاز  نے رن وے کو چھوا تو سب کچھ تبدیل ہوگیا، ریت کا طاقتور طوفان جہاز سے ٹکرایا اور چند سیکنڈوں کے اندر ہی پائلٹ نے لینڈنگ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ اڑان بھرلی۔

کراچی سے لاہور جانے والی نجی پرواز FL842 طوفان کے باعث خوفناک جھٹکوں کی زد میں رہی، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے
پائلٹ نے مہارت سے جہاز واپس کراچی اتار لیا، سابق وزیر اسد عمر بھی سوار تھے
57 مسافروں نے دوبارہ سفر سے انکار کر دیا
pic.

twitter.com/4MKOsruZRn

— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) May 24, 2025

مسافر کا کہنا تھا اس کے بعد کا تجربہ شاید ہوا میں میری زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا، اگلے 10 سے 12 منٹ تک، جہاز ایک شدید ریت کے طوفان کے بیچوں بیچ پھنس گیا، حد نگاہ صفر ہوگئی، اور ہوا اتنی تیز تھی کہ ایسا لگتا تھا جہاز کو کسی پتنگ کی طرح اچھالا جا رہا ہے۔

نجی ائیر لائن کے مسافر نے بتایا کہ ہم کم از کم 5 بڑے ائیرپاکٹس میں پھنسے، ہر بار جہاز سینکڑوں فٹ نیچے گرا، ہر بار مسافر چیخ اٹھتے اور کچھ تو خوف سے رونے لگے۔

مسافر نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا پھر اچانک سب کچھ بدل گیا، جیسے ہی جہاز بلندی پر چڑھا، ریت کم ہونے لگی، نظر دوبارہ بحال ہوئی اور  بادلوں کے اوپر  تیز دھوپ نظر آنے لگی۔

 

کراچی سے لاہور جانے والی نجی پرواز FL842 طوفان کے باعث خوفناک جھٹکوں کی زد میں رہی، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہےپائلٹ نے مہارت سے جہاز واپس کراچی اتار لیا، ✈️✈️✈️????????⛈️⛈️

Weather Updates PK 2.0 - Jawad Memon / Pakistan Doppler pic.twitter.com/lI6CsF1uA5

— Weather Updates PK (@WeatherWupk) May 24, 2025

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں  کم از کم 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے تھے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں دو شہری جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی سے لاہور طوفان کے باعث کی زد میں

پڑھیں:

پشاور: ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل

اسکرین گریبز

پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔



متعلقہ مضامین

  • نجی ایئر لائن کا کارنامہ: لاہورسے کراچی جانے والے مسافرکو جدہ پہنچادیا
  • پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیا
  • عملے کی غفلت؛ لاہور ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر کو کہاں پہنچایا گیا؟
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، مسافر اغوا کیے جانے کی اطلاعات
  • عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل
  • پشاور‘ ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل
  • پشاور: ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل
  • جیٹ طیارے کے تیز رفتار انجن نے مسافر کو اپنے اندر کھینچ لیا؛ موقع پر ہلاک
  • دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ، پھر کیا ہوا؟