کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والے ایک شہری نے ڈاکو کو پہچان کر پکڑ لیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے سپرد کردیا۔
پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سِم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ تین سال پہلے خاتون کی آواز میں بات کر کے اسے جال میں پھنسایا گیا تھا، کئی ہفتے قید میں تشدد کیا اور 20 لاکھ روپے تاوان کے عوض چھوڑا تھا۔
سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے پولیس نے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا جا رہا ہے ۔