رحیم یار خان:

پنجاب پولیس کو رحیم یار خان کے کچہ علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں 25 لاکھ روپے ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد سنگین جرائم بشمول پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ حکومتِ پنجاب نے مذکورہ ڈاکو کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک

آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذر آتش کر دیا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقہ محفوظ اور پرامن بنایا جا سکے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رحیم یار خان

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار