انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدارتی محل میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملاقات میں شریک تھے۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدارتی محل آمد پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، استقبال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، پاکستان کے وفد میں فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شامل تھے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد ترک عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے حالیہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترکیہ کے صدر

پڑھیں:

چترال: وزیراعظم شہبازشریف دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • استنبول میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے اہم ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے ملاقات
  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • چترال: وزیراعظم شہبازشریف دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کررہے ہیں