وزیراعظم محمد شہباز شریف استنبول پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ استنبول پہنچے، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے، ترکیے کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ استنبول پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیے میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ 25 مئی سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔ وزیراعظم حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی کے دوران ان ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ترکیے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر پی این ایس سی کے جہازوں کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں، پی این ایس سی کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے شعبے کے ماہرین و کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات سے نہ صرف شپنگ کی مد میں بین الاقوامی کمپنیوں کو ادا کئے جانے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ مقامی سی فیئررز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری جہازوں کی موجودہ تعداد، پاکستان میں سالانہ کارگو کی آمد و رفت اور مستقبل میں پی این ایس سی کی توسیع کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو پی این ایس سی کے آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔