حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور وزیر اعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی (Export oriented) ملک بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، اس کے بغیر کوئی راستہ نہيں، برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے جس سے تین سے ساڑھے تین لاکھ تک نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی پر کسی خوش فہمی کا شکار نہیں، پاور سیکٹر میں پائيدار اصلاحات پر کام کر رہے ہيں۔
حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑ دیئے ، بڑی خبر آ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، مزید صلاحیت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک
— فائل فوٹووزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت جنگ ہار اور پاکستان جنگ جیت چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ہندوتوا اور آر ایس ایس کا مائنڈ سیٹ ہے، مودی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگادیا ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں اور وہاں آزادی اظہار رائے نہیں، جب تک بھارت میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں معاملات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے۔
نئی دہلی اب پاک بھارت سر حد پر شو ٹنگ کے بجائے ہوٹنگ...
وزیر مملکت قانون و انصاف نے کہا کہ بھارت نے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ کیا، یہ جنگی جرائم ہیں، تمام انٹرنیشنل فورمز پر جائیں گے اور یہ معاملہ اٹھائیں گے، سفارتی سطح پر بھی بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے اور کر بھی رہے ہیں، بھارت نے جو حملے کیے اس کا جواب تو اسے دے دیا گیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئے گی، حکومت نے کم وقت میں معاشی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت سے متعلق آئندہ دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں آئیں گی۔