روس اور یوکرین کے درمیان مزید سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔
روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ انٹیلیجینس کی زیر نگرانی روسی اور امریکی قیدیوں کا تاریخی تبادلہ
روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ روز 390 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات روس نے یوکریں پر 14 بیلسٹک میزائلوں اور 250 ڈرونز سے حملہ کیا جبکہ یوکرینی فورسز نے 6 میزائل مار گرائے اور 245 ڈرونز کو بے اثر کردیا 128 ڈرونز کو مار گرایا گیا اور 117 کو الیکٹرانک وارفیئر کا استعمال کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
یوکرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دارالحکومت پر سب سے بڑے میزائل اور ڈرون حملوں میں سے ایک ہے، حملے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکیے کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے 1 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تبادلہ جنگی قیدی روس روسی حملہ کیف یوکرین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تبادلہ جنگی قیدی روسی حملہ کیف یوکرین قیدیوں کا یوکرین کے
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی