اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ آذربائیجان سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے نٹالی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر کی زرداری ہاوس آمد پر امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا امریکی سفیر نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔