اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

کرپشن کے الزامات: گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر رہیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

وزیر اعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جو گلیشیئرز اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر منعقد کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف بیرونی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ
  • وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے
  • بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیراعظم کل 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے
  • وزیراعظم شہباز شریف 25 مئی کو بیرونی دورے پر روانہ ہوں گے