—فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے ، جبکہ پنجاب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔

27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بارش کا بھی امکان ہے۔

27 تا 30 مئی تک بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملک کے بالائی علاقوں محکمہ موسمیات اور ژالہ باری کا امکان ہے علاقوں میں مئی تک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق

پشاور:

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث صوابی اور نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہوگئے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں، سائن بورڈز، درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سڑکیں تالاب بنی رہیں جبکہ بجلی کے 113 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھل دار باغات بری طرح متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں 27 مئی 2025 کو خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقے متاثر ہوئے۔

حیات آباد پشاور میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت لوہے کے فریم سمیت زمین بوس ہوگئی۔

گزشتہ روز اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی بھی تباہ ہو گئیں، تاہم گاڑیاں خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ایبٹ آباد، بالاکوٹ، نوشہرہ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ہنگو، کرک، باجوڑ اور خیبر میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پشاور شہر میں 12 اور پشاور ایئرپورٹ میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چترال میں ایک ملی میٹر، دیر لوئر میں 8، دیر اپر میں 2، میر کھنی میں 6، کالام میں 5 اور بالاکوٹ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • تیز آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا۔
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا میں بارشیں اور ژالہ باری؛ خاتون جاں بحق، متعدد لا پتہ، کئی زخمی
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • رواں ہفتے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی