اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی. محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش جبکہ ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔کوئٹہ، ژوب، موسی ٰ خیل، سبی، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل