شیاؤمی کے نئے سمارٹ فون نے دھوم مچا دی!جانئے تفصیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس نویں اور 10 ویں نمبر پر ون پلس ایس 5 الٹرا فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’خونی غار‘ سے ملنے والی انسانی ہڈیوں سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
گوئٹے مالا میں زیر زمین ایک غار سے سیکڑوں انسانوں کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جو اس جگہ پر چڑھائی جانے والی انسانوں کی بلی کے حوالے سے سنسنی خیز حقیقت سامنے لاتی ہیں۔
کوئیوا ڈیسینگرا (خونی غار) گوئٹے مالا کے علاقے پیٹن میں موجود آثارِ قدیمہ کے مقام ڈوس پیلاس کے نیچے موجود ہے۔ یہ اس خطے میں موجود درجن سے زائد غاروں میں سے ایک ہے جن کو مایا ثقافت 400 قبلِ مسیح سے 250 عیسوی تک استعمال کرتی تھی۔
1990 کی دہائی کے ابتداء میں کیے جانے والے ایک سروے میں اس خونی غار سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں، جن میں سے متعدد سے ان کی موت کے وقت تکلیف دہ زخموں کے شواہد ملے تھے۔
اب ان باقایت کے ایک نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ زخم 2000 برس قبل بلی چڑھاتے وقت جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والی رسم کے نتیجے میں لگتے تھے۔
محققین نے غار کے فرش پر ہڈیوں کو پھیلا ہوا اور ایک عجیب و غریب ترتیب میں پھیلا ہوا پایا، شاید کسی رسم کا طریقہ تھا۔
شریک محقق اور فارنزک اینتھروپولوجسٹ ایلن فریانکو نے بتایا کہ غار میں پائی جانے والی انسانی باقیات، ان پر موجود زخم اور رسموں کے لیے استعمال چیزوں کی موجودگی بتاتی ہے کہ یہ جگہ عین ممکن ہے چڑھاوے چڑھانے کی جگہ ہو۔