اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے دلخراش واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید شہید ہو گئے۔
اسپیکر نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وہ بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر گئے۔
سردار ایاز صادق نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا:
“بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے مشن پر مامور افراد پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسے عناصر جو قوم کے مستقبل پر حملہ آور ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔”
واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ نوشکی کا واقعہ انسداد پولیو ورکرز اور ان کے محافظوں کی جانوں کو لاحق خطرات کی ایک اور یاد دہانی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسداد پولیو کے لیے
پڑھیں:
ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔