صدر اور وزیرِ اعظم کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیو ٹیم
پڑھیں:
فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق
وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔