ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر شیراز کی فوجداری عدالت کے جج کو منگل کی صبح کام پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔

نجی اخبارمیں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے آن لائن رپورٹ کیا کہ صبح 2 افراد نے شیراز میں فوجداری عدالت نمبر 2 کی شاخ 102 کے سربراہ جج احسان باقری پر حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بدقسمتی سے، اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں جج احسان بقری شہید ہو گئے، حملہ آور تاحال مفرور ہیں اور قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

احسان باقری کی عمر 38 سال تھی، وہ 12 سال سے عدالت میں فرائض انجام دے رہے تھے، مقتول جج صوبہ فارس کے رہائشی تھے، جس کا دارالحکومت شیراز ہے، جو تہران سے تقریباً 900 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

جج احسان باقری کئی شہروں میں انقلابی عدالتوں کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے، انہیں فوجداری عدالت کی شاخ 102 کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجی نے اس قتل کی خصوصی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب جنوری میں ایران کی سپریم کورٹ کے اندر ایک نایاب حملے میں 2 ججوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی، جسے عدلیہ نے منصوبہ بند قتل کی کارروائی قرار دیا تھا، جس میں سینئر جج علی رضینی اور محمد مقیسہ مارے گئے، اس کے بعد حملہ آور نے خودکشی کر لی تھی۔ دونوں جج اہم قومی سلامتی کے مقدمات کی سماعت کر چکے تھے۔

حکام نے اس وقت بتایا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں، لیکن حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی تھی۔

پیر کی رات، شیراز شہر میں ہی ایک شخص نے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اسے گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور کوچ کے پاؤں میں زخم، ٹانگیں کاٹ دی گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فوجداری عدالت کر دیا

پڑھیں:

اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قطر کا اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنیکا اعلان
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان 
  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار