پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاچین :ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
لاچین میں سہ فریقی سمٹ سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ 3 دن پہلے میں نے استنبول میں اپنے بھائی شہباز شریف کی میزبانی کی، ہم نے باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے کئی منصوبوں پر اتفاق کیا، پاک بھارت جنگ کے دوران یکجہتی کے شاندار مظاہرے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
طیب اردوان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں شہبازشریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کوسراہتا ہوں، پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کوتباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہمارے وزرائے خارجہ تینوں ملکوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، تجارت، سرمایہ کاری ، دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ عزم ہے، ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، تینوں ممالک کےدرمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں کاوحشیانہ انداز میں قتل کیا جارہاہے، اسرائیل کی فلسطین میں خونریزی قابل مذمت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔
چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق