City 42:
2025-05-30@12:05:26 GMT

ملک بھر میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

سٹی 42 : پاکستان میں بھی عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا ۔ 

ملک بھر میں عید الاضحٰی 7 جون کو منائی جائے گی۔ جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں چاند دیکھا گیا ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
  • 8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
  • 5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
  • ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
  • ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی