متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطباق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اس سال عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کا ویک اینڈ ملے گا، فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بدھ کو اتھارٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چھٹیاں ہوں گی، اس کا مطلب ہے کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چھٹیوں پر رہیں گے، پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، متحدہ عرب امارات سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند دکھا دیا، عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری آج یعنی 28 مئی کو ہے جب کہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جب کہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات ذی الحج کا چاند کا چاند نظر
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔