حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ترجمان حریت کانفرنس نے سرینگر سے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں اور دیگر ہزاروں کشمیری نظربندوں کی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جو طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنمائوں، کارکنوں اور دیگر کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں طویل عرصے سے مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں اور دیگر ہزاروں کشمیری نظربندوں کی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جو طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے تحقیقاتی اداروں کے ذریعے حریت رہنمائوں کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مخالفت اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کشمیر جاری رکھنے پر حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض اور مشتاق الاسلام کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔
حریت ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت ظلم و بربریت اور گرفتاریوں سے نہ تو ماضی میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کر سکا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی ریڈکراس سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں اور اقوام متحدہ اور دیگر انہوں نے
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔