بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لیویز کے مطابق بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں صادق آباد سے کوئٹہ جانیوالی ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی،4 مسافر جان کی بازی ہارگئے جبکہ 32 مسافر زخمی ہوئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سبی اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آ ئیں ۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی رپورٹ میں تیز رفتاری کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی



لاہور:

پاکستان ریلوے تمام تر اقدامات کے باوجود ریلوے ٹریک کا نظام نہ بدل سکا، نارووال پسنجر 211 ڈی ریل ہوگئی۔

نارووال پسنجر 211 کالا خطائی روڈ کے قریب ڈی ریل ہوئی، آج صبح 9 بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے مشکلات کا سامنا رہا۔

ریلوے کا ٹریک کالا خطائی روڈ سے نارنگ منڈی کے درمیان جگہ جگہ سے متاثر ہے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
  • بنگلہ دیش طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ، آج ملک گیر سوگ