کشور ناہید کی احمد سلیم اسٹڈی سرکل میں فکرانگیز نشست: خواتین، آزادیِ اظہار اور ادب پر سیر حاصل گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:احمد سلیم اسٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام ایک روزہ علمی و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف شاعرہ، ادیبہ، اور ترقی پسند دانشور کشور ناہید مہمانِ خاص کے طور پر شریک ہوئیں۔ نشست کی نظامت ڈاکٹر محمد امجد کلو نے کی۔
یہ نشست کشور ناہید کی ذاتی و ادبی زندگی، نسائی فکر، اور عصری شعور کے تناظر میں سوال و جواب پر مبنی ایک فکری مکالمہ تھی۔ کشور ناہید نے عورت، سماج، آزادیِ اظہار، اور اردو ادب میں خواتین کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر نہایت بے باکی اور دانشورانہ بصیرت کے ساتھ اظہارِ خیال کیا۔
پروگرام کا ایک قابلِ ذکر پہلو طلبہ کی مؤثر اور پُرجوش شرکت تھی۔ نوجوان شرکاء نے کشور ناہید کی فکری و تخلیقی جہات کو سمجھنے کی سنجیدہ کوشش کی، متنوع نوعیت کے سوالات کیے اور ان کی شاعری میں موجود فکری و جذباتی پرتوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعض طلبہ نے کشور ناہید کی منتخب نظمیں بھی پیش کیں، جنہیں شاعرہ نے نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ادبی دلچسپی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
کشور ناہید نے طالبات کو تحقیق، جستجو، اور فکری آزادی کی جانب راغب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کرنا، سوچنا اور نیا راستہ تلاش کرنا ہی اصل علم ہے۔”اس مکالماتی نشست کے اختتام پر کشور ناہید نے اپنی آواز میں چند منتخب نظمیں پیش کیں، جو شرکا کے لیے ایک یادگار، فکری اور جذباتی تجربے کا باعث بنیں۔
شرکا نے اس علمی و فکری نشست کو نہایت فکر انگیز، بصیرت افروز اور یادگار قرار دیا۔ اس نوعیت کی تقاریب طلبہ کی فکری تربیت، ادبی شعور اور معاشرتی آگہی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کشور ناہید کی
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔
سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Tagsپاکستان