عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی بات صرف بکواس ہے؛ ثمینہ پیرزادہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریباً تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوؤں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت کی ہے جس کے لیے اپنے شوہر کے شانہ بشانہ ساتھ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ بیٹیوں کے تعلیمی اخراجات میں نے اُٹھائے تو اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اتنی بڑی ذمہ داری کیسے نبھاتی۔ میں نے بچیوں کی تعلیم اور عثمان نے گھر بنایا۔یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی ہے جس پر ان کی ساتھی اداکاراؤں نے بھی کافی تنقید کی تھی۔اداکارہ نادیہ خان نے کہا تھا کہ کمائی میں برکت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں بلکہ حلال اور حرام سے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی کمائی میں برکت ثمینہ پیرزادہ عورتوں کی نے کہا
پڑھیں:
اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر نے ڈائریکٹر محسن طلعت سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے 9 سال بعد ڈائریکٹر محسن طلعت اور سارہ عمیر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، اداکارہ نے شوبز کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اور 2014 تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی، لیکن شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ حال ہی میں پاکستان کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن 4 سے ایلیمینیشن کے بعد سارہ عمیر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے تماشا میں اس لیے حصہ لیا کہ مجھے ایک بریک چاہیے تھا، میرا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے، اس لیے بار بار سامنا ہو جاتا ہے۔سارہ نے کہا کہ تماشا میں آنے سے چند ماہ قبل میرا طلاق ہوئی تھی، اور یہ بہت سے لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا، اس وقت میں ذہنی طور پر مشکل حالات سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا، اللہ نے مجھے سکون کی جگہ عطا کی، جہاں فون، ملاقاتیں اور تعلقات کچھ نہیں تھے، جب میں نے شو کا پرومو ریکارڈ کیا تو یہی کہا تھا کہ میں زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں، اس لیے تماشا میرے لیے کوئی مشکل چیز نہیں۔