سونندا پشکر کیس: ششی تھرور پر قتل کا الزام یا سیاسی انتقام؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سونندا پشکر کی پراسرار موت اور اس کے بعد ششی تھرور پر عائد کیے گئے الزامات ایک بار پھر زیر بحث آ گئے ہیں، جہاں سیاسی تجزیہ کار اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سیاسی انتقام کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔
ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر، 2014 میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں، جس کے بعد ان کی موت کی تحقیقات کئی برسوں تک جاری رہیں۔ 2018 میں دہلی پولیس، جو بی جے پی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، نے ششی تھرور کے خلاف 3,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کروائی۔ چارج شیٹ میں تھرور پر ’’بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے‘‘ اور ’’ظلم‘‘ جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اس کیس میں ششی تھرور پر ’’زہر دے کر قتل‘‘ کا الزام لگایا اور ان کے خلاف ایک عوامی مفاد کی درخواست (PIL) بھی عدالت میں دائر کی گئی، جسے کئی حلقے ’’سیاسی نوعیت کی‘‘ قرار دیتے ہیں۔
ششی تھرور نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور بارہا یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ محض سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ ان کے مطابق، بی جے پی حکومت سونندا پشکر کیس کو بطور دباؤ کا آلہ استعمال کر رہی ہے تاکہ انہیں عالمی سطح پر مخصوص بیانیے کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اس کیس کو برسوں تک ایک بلیک میلنگ ٹول کے طور پر استعمال کیا، تاکہ ششی تھرور جیسے تنقیدی آواز رکھنے والے سیاستدان کو خاموش کرایا جا سکے۔
عدالتی کارروائی تاحال جاری ہے، جبکہ ششی تھرور کو تفتیشی مراحل اور عدالتی پیشیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیس کی نوعیت اور اس کے پسِ منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال ابھرتا ہے کہ آیا یہ واقعی انصاف کی تلاش ہے یا محض ایک سیاسی حربہ؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ششی تھرور تھرور پر بی جے پی
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش برآمد، 2 مبینہ ملزم گرفتار
گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے جسے لوڈر رکشے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا یا۔یہ بات صحافی خرم اقبال نے بتائی۔
ادھر نجی ٹی وی چینل سما ءکے مطابق ٹک ٹاکر کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا گیاہے۔
سندھ کے شہر گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، لاش کو لوڈر رکشے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/Wh5k972B4B
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025
پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کاآخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہ ہوسکالیکن ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔