بی جے پی راہنما سبرامنیم سوامی کی بھی پاکستان کی جانب سے 5 رافیل گرانے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم راہنما نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اہم راہنما سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔
عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کیلئے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔ 9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے، بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
ان خیالات کا اظہار عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مچھیرے اعجاز ملاح کو بھارتی خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مچھیرے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی یونیفارم خریدے، مچھیرے اعجاز ملاح کو ناموں کے ساتھ یونیفارم خریدنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعجاز ملاح نے زونگ سمز، پاکستانی کرنسی اور رسیدیں حاصل کیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے مشکوک حرکات پر اعجاز ملاح پر نظر رکھی اور گرفتار کرلیا۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔
وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ادارے کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، دنیا بھارت کے گھناؤنے عزائم اورجھوٹے بیانیہ سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی سازش کو ناکام بنا کر آج اس کے عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دئیے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے بعد بھارت کی یہ ایک اور مذموم کوشش تھی ۔
نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی
اعجاز ملاح کا اعترافی بیان
اعجاز ملاح کا اعترافی بیان پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے چلایا گیا، جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا ۔اعجاز ملاح نے بتایا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کو کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔
محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ