عیدالاضحیٰ پر کن شہروں میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔ 7 جون سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔
کل شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔ 7 جون سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات کا امکان ہے ژالہ باری ا ندھی جون تک
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔