ہمارے لیے آئینی اور قانونی راستے بند کر دیے گئے ہیں، رؤف حسن
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور:
رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے آئینی اور قانونی تمام راستے جو ہیں وہ بند کر دیے گئے ہیں، یہ صرف ایک دن یا دو دن، یا ایک مہینہ دو مہینے کے ایکسپیریئنس کے اوپر نہیں کہہ رہے بلکہ پچھلے تین سال کے ایکسپیریئنس کے اوپر کہہ رہے ہیں، دن بدن شکنجہ جو ہے اس کو اور ٹائٹ کیا جا رہا ہے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان حالات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے کیا آپشن بچتا ہے وہ بچتا ہے ایک پرامن احتجاجی تحریک کا جس کو کہ خان صاحب نے حکم کیا ہے کہ لانچ کرنے ہم جا رہے ہیں، اس کے خدوخال طے کیے جائیں گے اور پھر آپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کر دیے جائیں گے.
تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بڑا مشکل ہے جو خان صاحب کے میسجز ہیں ان کو ڈی سائفر کرنا، کیونکہ ان کی کئی چیزیں ہوتی ہیں جو کہ وہ راؤنڈ اباؤٹ آتے ہیں اور کئی چیزیں بڑی کلیریٹی کے ساتھ کرتے ہیں، میں نے ایک ہی نتیجہ نکالا ہے کہ خان صاحب جو ہیں ان کے اندر یکسوئی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ان کے سامنے دو راستے ہیں ایک ہے مخاصمت کا اور ایک ہے مفاہمت کا، اب یہ جو دونوں راستے ہیں خان صاحب چاہتے ہیں کہ وہ دونوں پر سفر پیرا رہیں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کو کلیریٹی کے ساتھ ایک راستہ اپنانا ہوگا،تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سا بیان ٹھیک ہے یا نہیں، جو بھی بیانات ہیں وہ ہمارے سامنے ہیں، دو سال سے وہ جیل کے اندر ہیں، اس میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ ان کے معاملات حل نہیں ہو پا رہے، حکومت سے یا پھر اسٹیبلشمنٹ سے کہہ لیں، معاملات ویسے ہی ہیں جیسے پہلے بھی چل رہے تھے، اب عمران خان صاحب کے بیانات کا بھی ذکر ہوتا ہے انھوں نے کون سا راستہ چننا ہے اس کا بھی ذکر ہوتا ہے لیکن حکومت نے یا حکومتی اداروں نے کون سا را ستہ چننا ہے وہ بھی بڑا امپورٹنٹ ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،بیرسٹر گوہر
مزید :