سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن کاروبار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جمعہ کے روز عام تعطیل کے باعث آج جمعرات کو کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 100 انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 482 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 953 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پوائنٹس کی
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔