اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 22 ہزار کی سطح کو عبور کرگیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔