کراچی: عید کی چھٹیوں میں سمندر میں نہانے پرپابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :عید کی چھٹیوں کے دوران سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی۔
عید پر سمندر کارخ کرنے کی تیاریاں کرنیوالوں کا مزہ کرکرا ہوگیا کیونکہ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق عید کی چھٹیوں سے لے کر 13 جون تک ہوگا۔
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: سمندر کے راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر
فائل فوٹوکسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سمندری راستے سے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو لانچوں کو روکا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریبا 31 ہزار 610 لیٹر ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لی گئی۔