کراچی: عید پر دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
عید کی چھٹیوں میں سمندر کا رخ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی 6 سے 13 جون تک لگائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمندر میں نہانے پر پابندی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟