مردان: گیس لیکیج سے دھماکے میں چھت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
مردان میں گیس لیکیج کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
کراچی کورنگی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں.
نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بچے بھی زخمی ہوئے، ریسکیو کی ٹیم نے سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صبح زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔