ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے. اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سرگرم ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں .

سیکرٹری بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 39 ہزار اہلکار صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہے. عید کے تینوں روز صوبے بھر میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں

لاہور:

امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔

یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔

بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔

ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟