اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد احمد علی رندھاوا کی نگرانی میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کا زیرو ویسٹ صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق عید کے پہلے روز شہر بھر میں 81 ہزار سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی جن میں تقریباً 47 ہزار چھوٹے اور 33 ہزار بڑے جانور شامل تھے۔ صرف پہلے دن آلائشوں کا کل وزن 1362.

386 ٹن ریکارڈ کیا گیا، جسے بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔

شہریوں نے سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ صفائی کے اس عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد کے پانچوں زونز میں آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ عرق گلاب، فنائل اور چونے کا چھڑکاؤ بھی صفائی کے عمل کا حصہ ہے تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔ اسلام آباد سیف سٹی کے کنٹرول روم سے سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انسانی و مشینی وسائل کی بھرپور موجودگی

صفائی مہم میں 2500 سے زائد عملہ، بشمول خاکروب، سپروائزر اور افسران، ہنگامی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ 250 سے زائد گاڑیاں اور بھاری مشینری بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

آلائشوں کو تلف کرنے کے لیے شہر کے 55 مقامات پر 107 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں جہاں بائیو ڈیگریڈایبل بیگز میں آلائشوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلف کیا جا رہا ہے۔

شہریوں سے تعاون کی اپیل

سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کو اجتماعی قربان گاہوں پر ذبح کریں، اوجھڑیاں اور آلائشیں نالوں، جنگلات یا کچرے دانوں میں نہ ڈالیں بلکہ انہیں مخصوص بیگز میں رکھ کر گھر کے باہر رکھیں تاکہ عملہ بروقت انہیں اٹھا سکے۔

دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن متعلقہ یونین کونسلز کی مدد سے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مینجمنٹ سے قریبی رابطے میں رہیں۔

شکایات کے فوری ازالے کا نظام

شہری صفائی یا آلائشیں اٹھوانے کے لیے سینی ٹیشن ہیلپ لائن 1334، 9213908 یا ٹیلی فون نمبرز 9203216 اور 9211555 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، شہری WhatsApp یا SMS کے ذریعے 0335-5001213 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کو بیماریوں اور تعفن سے محفوظ رکھا جا سکے۔ صفائی ایکشن پلان عید کے تیسرے دن بھی جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صفائی آپریشن اسلام آباد

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف