آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
سٹی 42 : عید الاضحٰ کے دوسرے روز آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔
آئی جی پنجاب نے پولیس کمیونی کیشن افسران و سٹاف کوعیدکی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کو سکیورٹی و دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر ایل ڈبلیو ایم سی اہلکار آلائشوں و باقیات کو ٹھکانے لگانے مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کیمروں کی مدد سے امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
پاکستان بمقابلہ میانمار
آئی جی پنجاب نے سکیورٹی و صفائی انتظامات کو براہ راست سیف سٹی ڈیجیٹل وال سے مانیٹر کیا۔
آئی جی ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیزاتھارٹی بچوں وخواتین کےتحفظ کیلئےشاندار سہولیات فراہم کررہاہے، سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔