اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوتھل (این این آئی)اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز اوتھل سے تقریباً 20 کلومیٹر درر مضافاتی علاقے سکن کے علاقے میں ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزم نے شہری سے 272000/- روپے چھین لیئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام ذرائع کو متحرک کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔پولیس نے ایک ملزم کو صرف چند گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد رحمت اللہ ولد عبداللہ قوم صابرہ سکنہ وایارو کو گرفتار کر لیا جس کو مدعی نے پہچان لیا۔ جب کہ دوسرے ملزم رحمت اللہ ولد امیر قوم آچرہ، سکنہ وایارہ کو بھی گرفتار کر لیا۔جس کے گھر سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس بھی برآمد ہوئے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پوری رات مختلف مقامات پر چھاپا مار کارروائیاں جاری رکھیں۔ ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے جدید ذرائع اور انٹیلی جنس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے بالآخر مطلوبہ ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اب مقامی اور دیہاتی لوگ بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں جوکہ اچھا شگون نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔