عیدالاضحی پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، 238 افراد گرفتار، 196 مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سٹی42: عیدالاضحی کے ایام میں قانون شکنی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 238 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 196 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر کے 18 مقدمات درج کیے گئے۔ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 مقدمات درج ہوئے۔پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 مقدمات درج کیے گئے۔
اسلحے کی نمائش پر 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ہوئے۔قربانی کی کھالیں غیر قانونی طور پر جمع کرنے پر 55 افراد گرفتار کیے گئے اور 53 مقدمات درج ہوئے۔
سری پائے بھوننے پر 79 افراد کو حراست میں لے کر 70 مقدمات درج کیے گئے۔نہر میں نہانے کی ممانعت کے باوجود 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، 7 مقدمات درج کیے گئے۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 مقدمات درج کیے گئے افراد کو گرفتار
پڑھیں:
میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز