data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کے عبرانی زبان کے اخبار Maariv نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے Shin Bet نے غزہ میں ابو شباب گینگ کو کھڑا کیا ہے۔ اس گینگ میں بھرتی بھی شِن بیت ہی نے کرائی ہے۔ اِس کا بنیادی مقصد حماس کے متبادل کے طور پر کسی بڑے گروپ کو سامنے لانا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق شِن بیت کے سربراہ رونن بار نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو تجویز کیا تھا کہ ابو شباب کے نام سے ایک گروپ قائم کرکے اُس کے لیے بھرتی بھی کی جائے اور بھرتی ہونے والوں کو آپریشن آئرن سورڈز کے دوران حماس اور حزب اللہ سے چھینے ہوئے ہتھیاروں سے لیس کیا جائے۔

رشین ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق اخبار نے لکھا ہے کہ شِن بیت نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو جو منصوبہ پیش کیا تھا وہ تجرباتی نوعیت کا تھا۔ سیکیورٹی افسران نے بتایا تھا کہ غزہ میں اب بھی رائفلز، دھماکا خیز مواد اور چھوٹے میزائلوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ چند پستول اور چند کلاشنکوفیں تقسیم کرنے سے غزہ کی پٹی میں طاقت کا توازن درست نہیں کیا جاسکے گا۔

ابو شباب گینگ کے لیے درجنوں بھرتیاں کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے بیشتر آپس میں رشتے دار یا ایک ہی بڑے خاندان کے ارکان ہیں۔ شِن بیت نے اُنہیں بھرتی کرنے کو ترجیح دی ہے جو منشیات سمیت بہت سے اشیا کی اسمگلنگ اور چوریوں میں ملوث ہیں۔ ابو شباب گینگ بنیادی طور پر جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے۔

ابو شباب گینگ کے قیام کا بنیادی مقصد حماس کو کمزور کرکے اُس کا اثر و رسوخ گھٹانا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حماس کے متبادل کے طور پر حکومت کرنے والا کوئی سیٹ اپ بھی تیار کیا جانا ہے۔ اس گینگ کو تجرباتی طور پر جنوبی غزہ میں رفاہ کے علاقے کا نظم و نسق بھی سونپا جاسکتا ہے۔

ایک اسرائیلی اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ہم ابو شباب کو حماس کے مکمل متبادل کے طور پر سامنے نہیں لارہے بلکہ چند علاقوں کا انتظام و انصرام تجرباتی طور پر اِس کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ ابو شباب کے حوالے سے اسرائیلی فوج میں بھی مختلف سطحوں پر اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔ اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ یہ گینگ کس حد تک موثر یا متاثر کن ثابت ہوا ہے۔ شِن بیت اس گینگ کا دفاع کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اگر کل کو یہ گینگ اسرائیل کے خلاف بھی اٹھ کھڑا ہوا تو زیادہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے کیونکہ اِن کے پاس اسلحہ زیادہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ابو شباب گینگ ش ن بیت

پڑھیں:

لاہور: جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسرباز گرفتار

لاہور:

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل  لاہور نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری دفاتر سے رقم بٹورنے والے منظم گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔ 

ملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹوری گئی رقم اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلئے گئے۔ 
 
منظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
  • لاہور: حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
  • جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسربازگرفتار
  • لاہور: جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسرباز گرفتار
  • حکومت 27 ویں ترمیم لانے کیلئے متحرک(اتحادیوں سے حمایت کی درخواست)
  • فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت؛ نیتن یاہو نے بل کی حمایت کردی
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے بل کی منظوری کی حمایت کر دی
  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی حمایت
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار