ایران : داعش سے تعلق پر 9افراد کو پھانسی دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے 9افراد کو پھانسی دے دی ہے جن پر 2018 ء میں داعش کی جانب سے ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے 9ارکان کی سزائے موت ایرانی عدالتِ عظمیٰ کی توثیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے ایران میں شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہیں جنوری 2018 ء میں ایران کی مغربی سرحد پر پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے گشتی دستے کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گرد سیل کا مقصد ایران میں دراندازی اور سرحدی اور وسطی شہروں میں بیک وقت حملے کرنا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔