بجٹ میں نچلے اور تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے: وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے اور جو بھی اعدادو شمار دیے گئے ہیں اُن کی ذمہ داری لیتے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے 8 یا 9 کالمز کا فارم لارہے ہیں جو لوگ خود بھرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ چیزوں کے بارے میں لوگ سمجھتے ہیں کہ اشاریے اوپر نہیں جارہے تو ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکس جتنا مرضی لے لیں مگر ہمیں ایف بی آر کے حوالے نہ کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کی طرف جانے کےلیے کاربن لیوی لگارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این ایف سی اجلاس اگست یا اس سے پہلے ہوسکتاہے۔
ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے
پڑھیں:
ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے بے دفاع عوام کو امداد فراہم کرنے، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کیجانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی تباہ کن صورتحال کے بارے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں فریقین نے غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے غزہ کے بے دفاع عوام کو انسانی امداد، خوراک و ادویات کی فراہمی، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کی جانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے ذریعے اسلامی و عرب ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت کی یاددہانی کرواتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کو حاصل جرائم کی سزاء سے استثنی کا خاتمہ کرے اور بھیانک جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر قابض صیہونی مجرموں کو فی الفور سخت سے سخت سزا دلوائے۔