وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران ان کی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم کی ملاقات یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوگی۔
دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
دورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
مری:مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی چھانگلہ گلی میں ایک اور ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، تینوں رہنمائوں نے اکٹھے کھانا کھایا۔
وزیراعظم دوروزسے ڈونگا گلی جبکہ مریم نواز تین روزسے چھانگلہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔