بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ کے باہر گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں کوئی بجٹ کا ڈاکومنٹ نہیں دیا گیا، سارا عمل غیر قانونی تھا، سرکاری ملازمین گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کر رہے تھے، وزیراعظم ہاؤس کا بجٹ 17 فیصد بڑھ گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو ٹرائل ہونے تھے منسوخ کیے گئے، 5 جون کو کیس مقرر کیا گیا تھا، پھر 11 جون کو سماعت ہونی تھی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جہاں جج ہماری سماعت نہیں کرسکتے وہاں کیا آئین اور کیا قانون ہوگا؟ جس طرح یہ کام کیے جارہے ہیں یہ سب بنانا ری پبلک میں ہوتا ہے۔ اوچھی حرکتوں سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے قد کاٹھ میں کمی نہیں لائی جاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرمی میں بشریٰ بی بی کو گندا پانی اور خراب کھانا فراہم کیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی کے عزیز و اقارب سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا
پڑھیں:
بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔