ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی،وزیراطلاعات پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن خوشیوں کا موسم ہے۔ پنجاب حکومت کو کامیابیاں ملی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو تکلیفیں بھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر پچھلے بجٹ میں بوجھ ڈالا گیا تھا۔ اس مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں ایک مخلوق ایسی بھی ہے کہ پاکستان میں خوشخبری آئے تو وہ خوش نہیں ہوتے۔ کل بھی قومی اسمبلی میں نظارہ سب نے دیکھا۔ جنہوں نے چاہا پاکستان سری لنکا بن جائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی ابھی میں نے دیکھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جنہوں نے اس ملک کے لیے کام نہیں کرنا۔ اب کہہ رہے ہیں واشنگٹن چلو۔ گوہر خان کہتے ہیں ہم نے تو کمپین نہیں چلائی۔ یہ چند یوٹیوبر باہر بیٹھ کر شور مچاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ یہ بات کیوں نہیں کرتے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتے۔ ہم جیسے متوسط طبقے کے لوگ بھی سیاست کرتے ہیں۔ پھر ہمیں بھی ایسا کرنا چاہیے کہ سیاست کے ساتھ بزنس بھی کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں نے کہا کہ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔