Jang News:
2026-07-24@08:24:07 GMT

بجٹ بہتر ہے، مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا: میاں ابوذر شاد

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

بجٹ بہتر ہے، مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا: میاں ابوذر شاد

---فائل فوٹو 

لاہور چیمبر نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے کہ بجٹ بہتر ہے تاہم اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا، موجودہ بجٹ سے مہنگائی، بے روزگاری میں کمی اور خوشحالی اور ترقی کی رفتار تیز نہیں بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر بوجھ ڈالنا مناسب اقدام نہیں۔

بعدازاں بجٹ 26-2025 کے حوالے سے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجٹ بہتر ہے، ابھی اسکا جائزہ لے کر حتمی رائے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کےلیے بجٹ میں اضافہ قابل ستائش ہے۔

میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ٹیکسٹائل پراپرٹیم تنخواہ دار طبقے اور سپر ٹیکس میں کمی بہتر اقدامات ہیں لیکن موجودہ بجٹ میں بڑے کاروبار کے لیے مراعات دکھائی نہیں دیں۔

پریس کانفرنس کے دوران پیٹرن انچیف پیاف و سابق صدر فیڈریشن میاں انجم نثار اور سینئر نائب صدر چیمبر لاہور خالد عثمان کا کہنا تھا کہ بجٹ سے سرمایہ کاری کا ماحول نہیں بنے گا، اس حوالے سے حکمتِ عملی دکھائی نہیں دی، ٹیکسز کے معاملات کو دیکھا نہیں گیا۔

صنعت کاروں اور تاجروں نے بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل اسمگلنگ کی مکمل روک تھام، خسارے والے اداروں کی فروخت سمیت دیگر قومی مفاد کے منصوبوں کے اقدمات واضح کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میاں ابوذر شاد

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران