اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں انڈیکس ایک ہی دن میں تین اہم نفسیاتی حدوں سے نیچے آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 2241 پوائنٹس کی نمایاں کمی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 1,21,851 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چمن سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے کارروائی کے دوران ملزم عبدالعہد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
برآمد شدہ کرنسی کی تفصیلات3 لاکھ سعودی ریال
2,900 امریکی ڈالر
ترجمان کے مطابق، برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
شواہد اور تفتیشکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالعہد برآمد شدہ کرنسی کی بابت کوئی تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کر سکا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس میں اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم کسی بڑے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا حصہ ہے یا کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد سے روابط رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، اور غیر قانونی کرنسی لین دین کے خلاف جاری یہ مہم ملک کی معیشت کو غیر قانونی ذرائع سے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایک مؤثر اقدام قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے چمن حوالہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ہنڈی