ایران اور اسرائیلی کی کشیدگی کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس نے 2 حدیں بھی کھو دیں ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 512 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 580 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 488 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 604 پوائنٹس پر بھی آیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 58 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 93 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انڈیکس ایک لاکھ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں حکومت کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ اب ایک تازہ انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق جاری کردہ تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کی 80 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے دوران محکمہ لائیو اسٹاک مطلوبہ گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق یہ 80 سے زیادہ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن کے باوجود یہ گاڑیاں نہ دفاتر میں موجود ہیں، نہ ہی فیلڈ میں استعمال ہوتی نظر آئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں غائب گاڑیوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ رپورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی شفافیت پر سنگین سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹس مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے سال 2007 سے 2021 کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 200 سے زیادہ گاڑیاں خریدی تھیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم نے کہا ہے کہ تمام گاڑیوں کو واپس جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن کیس میں نیب نے 8 اہم ملزمان گرفتار کر لیے

انہوں نے بتایا کہ غائب گاڑیوں کا پتا لگانے کے لیے لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں اور سیکریٹری لائیو اسٹاک نے تمام متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آڈٹ رپورٹ ایک اور اسکینڈل خیبرپختونخوا حکومت گاڑیاں غائب محکمہ لائیو اسٹاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ٹریفک قوانین: رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کے ڈرائیونگ لائسنس جاری
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیواسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب  
  • پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
  • یوٹیوبر ابرار قریشی کو دو سیاسی شخصیات کو 2.6 لاکھ پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
  • ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
  • چین میں صرف ایک دن میں سال بھر کی بارش برس گئی؛ 19 ہزار افراد کا انخلا
  • ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین