Jasarat News:
2025-11-02@17:46:25 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جمعرات کوکاروباری سرگرمیاں بلندیوں کا ریکارڈ بنانے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئیں اور2366پوائنٹس کی تیزی تک جانے کے باوجود مارکیٹ مندی سے دوچار ہوگئی،انڈیکس میں 200سے زاید پوائنٹس کی کمی ہوئی اور100 انڈیکس 1لاکھ 24ہزار کی سطح پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 42ارب روپے کا خسارہ گئے جبکہ 56.

96فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی، آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریزسیکٹر میں خریداری بڑھنے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 2366پوائنٹس کے اضافے سے126,718 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھو گیاتھالیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو ،ایران اسرائیل جنگ کے خدشات اور ایف بی آر کی جانب سے فائلر کیلئے گاڑی یا اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ سے پہلے آخری ریٹرن میں جسٹیفائی کرنے کی پابندی جیسے عوامل پر انویسٹرز کے تحفظات نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر دیا۔اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 126,718پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس 123,846پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا۔ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس259.56پوائنٹس کی کمی سے 124,093.12پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 95.15 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 37536.69پوائنٹس،کے ایس ای شیئرز انڈیکس221.51پوائنٹس کم ہو کر 77106 .29 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1061.53 پوائنٹس کے خسارے سے184370. 68 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 42ارب86 کروڑ76لاکھ 80ہزار526روپے کی کمی سے 14951ارب 58کروڑ80 لاکھ 99 ہزار658روپے رہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز 50ارب روپے مالیت کے 1ارب2کروڑ 46لاکھ33ہزار864 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 46ارب روپے مالیت کے 1ارب4 کروڑ 11لاکھ29ہزار 574 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر474کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،270میں کمی اور34کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سوئی سدرن گیس 5کروڑ58لاکھ،فوجی سیمنٹ 5کروڑ5لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ93لاکھ ،پرویز احمد کمپنی4 کروڑ90لاکھ اور میپل لیف 4کروڑ2لاکھ شیئرز کے ساتھ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ اورہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کے بھائو میں ہوا جنکے دام 204.47روپے اور122.44روپیکے اضافے سے بالترتیب 23310.33روپے اور 3429.51روپے پر جا پہنچے جبکہ نمایاں کمی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز کے دام 2331.99روپے اور 221.55 روپے گھٹ کر بالترتیب 20987.89روپے اور 1993.94روپے پر آ گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس کی کمی

پڑھیں:

الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی تنظیم کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، لوگوں کو مسخ اور قتل کیا جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ مکمل استثنیٰ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر آر ایس ایف ملیشیا کے قبضے کے بعد شہر ’’مزید گہری جہنم‘‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پانچ سو روزہ محاصرے کے بعد جب باغیوں نے شہر پر قبضہ کیا تو ہزاروں افراد پیدل ہی بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ اجتماعی قتل، عصمت دری اور بھوک سے اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی تنظیم کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، لوگوں کو مسخ اور قتل کیا جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ مکمل استثنیٰ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان چیخوں کو نہیں سن سکتے، مگر آج جب ہم یہاں بیٹھے ہیں، یہ ہولناکیاں جاری ہیں۔فلیچر کے مطابق آر ایس ایف نے سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے آخری بڑے گڑھ پر قبضے کے بعد گھر گھر تلاشی شروع کی اور فرار کی کوشش کرنے والے شہریوں کو اجتماعی طور پر ہلاک کیا۔ سعودی زچگی اسپتال سمیت کئی طبی مراکز نشانہ بنے، جہاں اطلاعات کے مطابق تقریباً 500 مریض اور ان کے تیماردار مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دسیوں ہزار خوف زدہ اور بھوکے شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ جو نکلنے میں کامیاب ہوئے، ان میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے، مگر وہ بھی راستے میں لوٹ مار، تشدد اور جنسی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مارٹھا پو بی نے کہا کہ الفاشر کا سقوط سوڈان اور پورے خطے کے لیے سلامتی کے منظرنامے میں ایک سنگین تبدیلی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے اثرات نہایت گہرے اور خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کردوفان کے علاقے میں بھی لڑائی تیز ہو چکی ہے جہاں آر ایس ایف نے گزشتہ ہفتے اسٹریٹجک قصبہ بارا پر قبضہ کیا، جبکہ دونوں فریقوں کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے اب بلیو نیل، جنوبی کردوفان، مغربی دارفور اور خرطوم تک پھیل چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے الفاشر اور بارا میں اجتماعی قتل، فوری سزائے موت اور نسلی انتقام کی دستاویزات تیار کی ہیں۔ بارا میں گزشتہ دنوں کم از کم 50 شہری ہلاک ہوئے جن میں سوڈانی ریڈ کریسنٹ کے پانچ رضاکار بھی شامل ہیں۔ ٹام فلیچر نے کہا کہ الفاشر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ 20 سال قبل دارفور میں پیش آنے والے مظالم کی یاد دلاتا ہے، مگر اس بار دنیا کی بے حسی زیادہ خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران دراصل عالمی لاپرواہی اور بین الاقوامی قانون کی ناکامی کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • کینیا: خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان
  • ای چالان سسٹم کے مثبت اثرات، شہریوں میں قانون کی پاسداری کا رجحان بڑھ گیا
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 3757 پوائنٹس کا اضافہ